پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مارشل آرٹس کے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے انٹرنیشنل معیارکے مطابق استعمال ہونے والے مکمل سامان کو ملک میں متعارف کرایا ہے جسے 28 اکتوبر سے 1 نومبر کو کھیلی جانے والی قومی چیمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑی الیکٹرونک چیسٹ گارڈ، سینسرز لگے ہینڈ گلوزاور سوکس استعمال کریں گے اس طرح ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی چیمپئین شپ میں عالمی معیارکاسامان میں میسرآسکے گا اور وہ مستقبل میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں مکمل اعتماد، تیاری اور یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاسکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کیجانب سے یونین کلب کراچی میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف، کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، سائوتھ ایشین جوجسٹو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل طارق علی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ناصر، مسرور رضوی اور فراز اعجاز بھی موجود تھے۔
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا تھا کہ تقریبا پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے منگوائے گئے سامان کو پاکستان میں مستقبل میں منعقد ہونے والی تائیکوانڈو کی نیشنل چئمپئین شپ،بین الصوبائی چیمپئین شپ ، انٹرڈویژن ٹورنامنٹس ، ٹریننگ کورسز اور کوچنگ کلینکس کیلئے استعمال کیا جائے گا ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے اس تاریخی اقدام پر بھرپور تعاون اور سرپرستی کرنے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، پاکستان تائیکوانڈو فیڈرشن کے پیٹرن انچیف لیفٹنٹ جرنل (ر) جاوید اقبال رمدے اور ہینکوک کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمر سعید کی کاشکریہ ادا کرتے ہیں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کیجانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی سرسبز پاکستان مہم کے تحت سندھ میں تہمینہ آصف کی سربراہی میں شجرکاری مہم میں اب تک 8000 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔
اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کا عمل بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے متاثرہ اورمعاشی طور پر کم زورکھلاڑیوں ، اسپورٹس آ رگنا ئزر اور گرائونڈز اسٹاف کی ا نفرادی اور اجتماعی طور پر داد رسی کیلئے جس طرح کراچی اسپورٹس فائونڈیشن نے عملی طور پر اقدامات کئے وہ لائق تحسین اور دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔
کے ایس ایف کے چیئرمین آصف کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے باعث موجودہ صورتحال میں ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومتی اور فیڈریشن کی سطح پراسپورٹس کمپلیکس، جمنازیم اور کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لئے خصوصی انتظامات کا بندوبست کیا جانا چاہیے اس ضمن میں حکومت،اسپورٹس فیدریشنز اور ایسوسی ایشنوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے نئی ایس او پیز بنانا ہوگی تاکہ کھیل حقیقی معنوں میں صحت مند معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ ثابت ہوسکیں اسوقع پر کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سونیئر پیش کیا