• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چیئرمین سی پیک، اتھارٹی کے اختیارات میں کمی لانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں چیئرمین اور سی پیک اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

سی پیک اتھارٹی وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کے بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین سمیت دیگر افسران کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری سے استثنیٰ ہوگا۔

علاوہ ازیں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کے لیے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کردی گئی۔

اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کا اختیار ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل اور نوٹیفکیشن کا اجراء بورڈ آف انویسٹمنٹ کرے گا۔

تازہ ترین