• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، جس کے دوران ایڈیٹر انچیف کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کراچی

کراچی میں آزادی گلی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاجی کیمپ میں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ آف پاکستان ساتھی اسحاق، صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران، سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ایس کے لودھی، سیکریٹری ایپنک شکیل یامین کانگا، سینئر وائس چیئرمین رانا یوسف، جنرل سیکریٹری دی نیوز یونین دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، عابد سیالوی، شیر علی، ڈاکٹر عرفان، اویس قرنی، محمد فاروق اعوان، رومیو جالب، عبدالوہاب، عزیز شیخ، منور حسین اور عائشہ اکرام سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

راولپنڈی

راولپنڈی آفس کے باہر ہونے والے احتجاج میں سینئر صحافی ناصر زیدی، ناصر چشتی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرے میں شریک صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور

پشاور میں ہونے والے احتجاج میں صحافیوں اور ملازمین نے شرکت کی جس میں انھوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاول پور

بہاول پور میں پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے میں سینئر صحافی امین عباسی، آصف کبیر، عمران بھینڈر، حامد گلزار، امجد اعوان، وسیم قریشی، غلام نبی اور دیگر شریک ہوئے۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں شریک مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین