ڈگری( نامہ نگار )پولیس نے کلہاڑی کے وار سے ہاری کی گردن دھڑ سے جدا کردینے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے ہاری کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ڈگری کے گائوں میں ایک شخص نے ہاری سے سگریٹ پلانے کی فرمائش کی۔ انکار پر بوڑھے ہاری پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسکی گردن دھڑ سے اتار دی تھی اور سر کٹی لاش ویران و بنجر زمین پر پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نےچھاپہ مارکر ملزم کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او فرمان اگھیم نے قتل کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ساتھ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد جمع کرنے کے بعد قاتل کی تلاش شروع کردی. اور قتل میں ملوث ملزم نہال چندکولھی کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے مقتول رائے چند بھیل سے سگریٹ مانگی تھی۔ انکار پر غصے میں آکرملزم نھال چند کولھی نے اسکا سر تن سے جدا کرکےاسے قتل کرڈالا. پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔