• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم رابطہ مہم کمیٹی کے ارکان کی تاجروں و وکلاء سے ملاقات

کوئٹہ( پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سب کمیٹی برائے رابطہ مہم کے ارکان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر نائب صدر نسیم الرحمٰن ملاخیل ،پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، جمعیت ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری بشیر احمد کاکڑ،پیپلز پارٹی کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد انور مینگل ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری سمیع آغااور نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالستار بلوچ نے 25اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں اور دعوت مہم کے سلسلے میں وکلاء بار کونسل کے صدر محمد آصف ریکی سے رابطہ اور انجمن تاجران ودکانداران کوئٹہ کے چیئرمین امر الدین آغا، وائس چیئرمین میر عبدالحمید بنگلزئی اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی ۔ وفد نے انہیں 25اکتوبر کے جلسے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر امر الدین آغا اورکابینہ نے جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی یہ سیاسی تحریک اور کوئٹہ کے جلسے کی کامیابی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، ملک میں بدترین مہنگائی اور آئے روز بلاجواز ٹیکسز کے نفاذ سے کاروبار زندگی تباہ ہوچکا ہے ۔تاجر ،د کاندار ، مزدور تمام لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہیں ایسے میں پی ڈی ایم کی تحریک قابل تحسین ہے اور ہم اپنی جانب سے بھرپور شرکت کرینگے۔
تازہ ترین