کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایران کے حکام نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہیں بلکہ یہ برادر اسلامی ممالک کے معاشی خوشحالی کی ضامن ہیں،دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ دوطرفہ تجا رت میں درپیش مشکلات کاخا تمہ کیا جا ئے،بارٹر ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ میں باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وفد کی سربراہ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان برائے اقتصادی امور میڈم ماندانا زنگنے،کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل ایچ ای حسن درویش وند،پاکستانی وفد کے سربراہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ وحید خان مروت، زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع چیمبر آف کا مرس کے عہدیداران و دیگر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں منعقدہ دو روزہ پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے آٹھویں سالانہ اجلاس کے مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر عبدالصمد موسیٰ ٰخیل،زاہدان چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالحکیم ریکی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ایرانی وفد کی سربراہ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان برائے اقتصادی امور میڈم ماندانا زنگنے،کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل ایچ ای حسن درویش وند،پاکستانی وفد کے سربراہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ وحید خان مروت، زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع و دیگر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہیں بلکہ یہ بر ادر اسلامی ممالک کی معاشی خوشحالی کی بھی ضامن ہے،دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہیں کہ دوطرفہ تجا رت میں درپیش مشکلات کاخا تمہ کیا جا ئے، انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کے لئے ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا،بارٹر ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ میں باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے یہ کمیٹیاں تجارتی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں گی۔اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وفود میں شامل حکام اورچیمبر آف کا مرس کے عہدیداران نے دو طرفہ تجارت کے فروغ اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات کے خاتمہ سے متعلق تفصیلی غور وغوص کیا۔ اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔