• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف چمروک کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کااحتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام طیبہ بلوچ سے اظہار یکجہتی اور ان کے والد کے قتل و قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ ، وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ ، نیشنل پارٹی کی رہنما ڈاکٹر شمع اسحٰق ، سعدیہ بلوچ ، ثناءبلوچ اور فضل بلوچ نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ طیبہ بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا ان کے والد حنیف چمروک کو تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، طیبہ کو انصاف فراہم کرنے اور ان کے والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا لیکن قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں ، مقررین نے حنیف چمروک کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے ، قاتلوں کی گرفتاری اور طیبہ بلوچ سمیت انکے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ 
تازہ ترین