• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت مقدمہ، کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع


گوجرانوالہ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور نون لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کےخلاف بغاوت کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور عمران خالد بٹ پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔


عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر کیے گئے فیصلے کے مطابق ان کی عبوی ضمانت میں  10 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے21 اکتوبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 3 اکتوبر کو درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین