اسلام آباد(اے پی پی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد ہے‘خود کلیئر نہیں کہنا کیا ہےجبکہ مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں صفدر کی گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔صاف ظاہر ہے گرفتاری سندھ حکومت نے کرائی۔منگل کو اپنے بیانمیںشہزاداکبر نے کہا کہ اس گرفتاری سےمریم کو سیاسی فائدہ پہنچانا مقصد تھا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ ؟انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جواب ہونا چاہئے تھا۔