• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی جھلک منظر عام پر

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے آخر کار بیٹی ماہ نور کی تصویر شیئر کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 12 ربیع الاول کو عائشہ خان کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ نور کی اب تک کوئی تصویر سامنے نہیں لائی تھیں تاہم گزشہ روز انہوں نے بیٹی کی سائیڈ پوز کی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے ماہ نور کے نقشوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

عائشہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی جانے والی تصویروں میں ماہ نور کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کی مقبول ترین فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی عائشہ خان نے اب تک بیٹی کے چہرے کو عیاں نہیں کیا تھا، وہ جب بھی فیملی کی تصویر شیئر کرتیں ماہ نور کے چہرے کو چھپا دیتی تھیں۔

بیٹی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نے انہیں اپنی زندگی کی واحد محبت قرار دیا۔

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپانے پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس کا انہوں نے جواب بھی دیا تھا۔


اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’بیٹی کا چہرہ چھپانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔ صارف نے پاکستان کا موازنہ مغرب سے کرتے ہوئے لکھا کہ مغرب میں خواتین اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتی ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپا رہے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔‘

عائشہ خان نے صارف کی بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ اس تصویر کو شئیر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ نومولود بچی کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 19برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔

میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین