آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ خان اور اُن کے شوہر میجر عقبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عائشہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عائشہ خان نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے ہاں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام ماہ نور ملک رکھا ہے۔ عائشہ خان کی جانب سے بیٹی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے آتے ہی عائشہ خان کو چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

عائشہ خان نے 19برس قبل یعنی 2000 میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔


دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔

میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید