• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اسٹیڈیم میں بھگدڑ، ہلاکتیں 15 ہوگئیں


افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہیں۔ 


غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اسٹیڈیم میں ویزہ درخواستیں دینے کے لیے تقریباً تین ہزار افغان شہری جمع تھے۔

افغان حکام کے مطابق قونصل خانے کی جانب سے درخواست گزاروں کو ٹوکن دینے کے دوران بھگدڑ مچی، بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین