• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کورونا کے ایک روز میں 26 ہزار سے زائد کیسز

برطانیہ میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آگئے۔

حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 191 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاؤنٹی میں بھی کورونا پابندیوں کا الرٹ بلند ترین سطح پر کرتے ہوئے ان علاقوں میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کرسکیں گے اور  4 ہفتوں تک کیفے، بارز، کیسینوز بھی بند رہیں گے۔

تازہ ترین