• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز پولیس چیک پوسٹس صرف مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ہیں، مکیش کمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ ایکسائزپولیس چیک پوسٹس صرف مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے ہیں،چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ گاڑیوں کے کاغذات اور ٹیکس چیک کرنے کا مجاز نہیں ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسران،اہلکاروں کو عام شاہراہوں اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی غیر مجاز جانچ پڑتال کرنے سے سختی سے منع کردیا۔یہ غیرضروری عمل ہے اور اس کی فوری حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ گاڑیوں کے کاغذات کی ہراساں کرنے اور غیر مجاز / غیرضروری جانچ پڑتال کےسلسلےمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔ ایکسائز پولیس کو کسی بھی جگہ ہر گاڑی کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سڑک کے وسط میں گاڑیاں روک کر ٹیکس ادا کرنے والی گاڑیوں کو روکنے کے مجاز نہیں ہیں۔ گاڑیوں کو بلاجواز روکنے اور گاڑیوں سے سامان اتارنے کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔ مستقبل میں ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہئے بصورت دیگر وہ متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین