• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے کمر توڑ دی، حکمرانوں کے سبزباغ فریب ثابت ہوئے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اور مشترکہ اپوزیشن عوامی مفادات کے برعکس سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ 8نومبر کو اہلیانِ کراچی باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں شرکت کر کے سوئے ہوئے حکمرانوں تک عوام کی آواز پہنچائیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، حکمرانوں کے دکھائے گئے سبز باغ صرف فریب ثابت ہوئے۔ پاک سرزمین پارٹی ہی واحد حل ہے کیونکہ ہم مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ زمینی حقائق پر مبنی انکا حل بھی پیش کر رہے ہیں۔ عوام کا درد رکھنے والا ہر شخص اپنے حلقہ احباب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے اور اپنے اہلِ خانہ سمیت بھرپور شرکت یقینی بنائے۔

تازہ ترین