لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پنجاب میں 52لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ دئیے گئے۔جنوبی پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اپوزیشن کی11 پارٹیاں ملکر ابو بچاؤ مہم چلارہی ہیں۔ یاسمین راشدکی زیرصدارت بدھ کو سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کے ملتان میں دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور زیرتکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کو سرکاری ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات اور جاری منصوبوں بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔