آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قومی کرکٹر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھے اور میری اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نواز ہے۔‘

قومی کرکٹر نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کا نام ’زریان خان‘ رکھا ہے۔‘

محمد نواز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی کہ اُنہیں اور اُن کے اہلخانہ کو دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’الحمداللّہ‘ کا بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی محمد نواز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد نواز سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوئی تھی۔

محمد نواز کی شادی سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدی ہار کے ساتھ ہوئی جو شعبہ میڈیکل سے منسلک ہیں۔

پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر محمد نواز نے گزشتہ سال ہی اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید