• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Pakistani Cricketer Muhammad Nawaz Get To Married

قومی کرکٹر محمد نوازرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں،ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون میں ہوئی ۔

محمد نواز قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے دورے پر تھے، وطن واپسی پر وہ 31 جنوری کو کیپ ٹائون روانہ ہو گئے، جہاں ان کی شادی تقریبات کا آغاز ہوا ۔ شادی کی مرکزی تقریب4فروری کو ہوئی، جس میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔

محمد نواز کی شادی سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدی ہار کے ساتھ ہوئی جو شعبہ میڈیکل سے منسلک ہیں ۔ آل راونڈر کی ازدی ہار کے ساتھ دوستی چار برس قبل ہوئی اور اب دونوں نے شادی کر لی ۔

محمد نواز 17 فروری تک جنوبی افریقہ میں قیام کریں گے اور وہاں سے پی ایس ایل کے کئے دبئی پہنچیں گے ۔

تازہ ترین