• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری بھی کورونا وائرس وارڈ میں ڈانس کرنیوالے ڈاکٹر کی مداح نکلیں

ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی کورونا وائرس وارڈ میں ڈانس کرنے والے بھارتی ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ایک ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وائرس وارڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ناصرف سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کی جانب سے ڈاکٹر کے ڈانس کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اِس ضمن میں بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست ڈانس کیا گیا ہے اور سب سے بڑھ کر ویڈیو دیکھ کر مثبت رہنے کاجذبہ ملا ہے۔‘

اس سے قبل بالی وڈ اسٹار رہیتک روشن نے بھی ڈاکٹر کے ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے لیے جلد آسام جاؤں گا۔‘

واضح رہے کہ کورونا وائرس لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر نے اداکار ریتک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس مریضوں کے سامنے لاجواب رقص پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

تازہ ترین