• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مسکن دھماکے میں اب بھی 8 زخمی زیر علاج ہیں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت میں ہونے والے دھماکے میں اب بھی 8 زخمی زیر علاج ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں اب بھی 8 زخمی زیرعلاج ہیں۔ تمام مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔

ڈاکٹر ندیم شیخ نےکہا کہ نجی اسپتال میں زیر علاج 10 مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر قائم نجی اسپتال میں زیر علاج مریض کو بھی گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے مزید کہا کہ جناح اسپتال میں زیر علاج تین مریضوں کو بھی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا اتفاقی واقعہ ہے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

تازہ ترین