• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کرے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر درج کی  جانے والی 26 لاکھ شکایات میں سے 24لاکھ حل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5لاکھ91  ہزار شکایت کنندگان نےاطمینان کا اظہارکیا ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل نےعوام کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

خیال رہے کہ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین