• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا نے پشاور اور کوئٹہ کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا


نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا، بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں۔


نیکٹا کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں  استعمال کیا جانا  تھا۔

نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں سخت سیکورٹی کے اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔

تازہ ترین