• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم عمر لنکا پریمئیر لیگ جیتنے کیلئے پُرامید

گال گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ان کی ٹیم پہلے سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

لنکا پریمئیر لیگ میں شامل گال گلیڈیئٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ گال گلیڈی ایٹرز پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو شاہد آفریدی اور لاستھ ملنگا جیسے عظیم ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، پھر منجمنٹ میں لیجنڈ وسیم اکرم بطور مشیر، معین خان کوچ اور اعظم خان منیجر سمیت بہترین ٹرینر کی موجودگی میں ٹیم کو فائدہ ہوگا۔


ندیم عمر کا مزید کہنا تھا کہ گال گلیڈی ایٹرز میں شامل سرفراز احمد، کولن انگرام ، محمد عامر، حضرت اللّٰہ زیزی اور ابھرتے ہوئے اسٹار اعظم خان سے بہت امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میرے لیے دوسرا گھر ہے، گال گلیڈی ایٹرز کو بھرپور سپورٹ حاصل ہوگی۔

ایل پی ایل لیگ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین