• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کچھ اس طرح ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لوٹن میں 45 نئے انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے، بدھ کو لوٹن نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق لوٹن بارو میں اب واقعات کی تعداد 2،663 (+45) ہے۔ گزشتہ اتوار کو لوٹن میں 53 نئے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی،سینٹرل بیڈفورڈ شائر میں 1،946 (+27) واقعات رپورٹ ہوئےہیں جب کہ بیڈفورڈ کی تعداد 2،047 (+19) ہے۔برطانیہ میں 741،212 لیب سے تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر کورونا وائرس کے ساتھ برطانیہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 57،690 ہے۔بدھ کے روز مزید 80 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ کوویڈ 19 کے اعدادوشمار میں اضافے پر خوف و ہراس برقرار ہے ، انگلینڈ اور ویلز کے اسپتالوں کے بیڈ پر 96 فیصد مریض موجود ہیں۔ ویلز میں 9 نومبر تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ، ادھر بی بی سی کے مطابق گریٹر مانچسٹر میں کورونا وائرس کی نئی پابندیوں سے متاثرہ کاروبار کے لئے 60 ملین کا سپورٹ پیکیج پورے خطے میں تقسیم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی ہے کہ خطہ کی کورونا کے سب سے زیادہ درجے میں جانے کے بعد حکومت اضافی مالی اعانت فراہم کرے گی۔ اس خطے کے مقامی رہنماؤں نے 90 ملین کی درخواست کی تھی لیکن ان کی طلب کو 65 ملین تک کم کردیا جب کہ لیبر کے کیئر اسٹارمر نے مسٹر جانسن کو 5 ملین ڈھونڈنےکے قابل نہ ہونے پر تنقید کی لیکن مسٹر جانسن نے کہا کہ انہیں بہت فخر ہے کہ اس حکومت نے پہلے ہی بزنس کے لئے گریٹر مانچسٹر کو 1.1 بلین اور 200 ملین کی اضافی غیر مالی فنڈ دئیے۔ کیئر ہومز میں انفیکشن سے نمٹنے کے لئے 50 ملین ، ٹیسٹ اور ٹریس کے لئے 20 ملین دیئے ہیں۔ مقامی جواب کے لئے ایک اور 22 ملین جو ہم نے گزشتہ اعلان کیا تھا۔ دریں اثناء جنوبی یارکشائر ہفتہ سے سب سے سخت کوویڈ قواعد کا سامنا کرے گا ،یہ بات شفیلڈ سٹی کے میئر ڈین جاریس نے بتائی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزراء کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئی پابندیاں جنوبی یارکشائر ، برنسلی، ڈوناسٹر، روتھمم اور شفیلڈ کی چار مقامی اتھارٹی علاقوں پر لاگو ہوگی جب کہ ہیلتھ وزیر ایڈورڈر نے واضح کیا تھا کہ جنوبی یارکشائر میں اب تک ماہ اکتوبر میں 12،000 سے زائد واقعات ہوئے ہیں۔
تازہ ترین