• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی فوج پرتنقید ناقابل برداشت ہے، اسحاق عزیز

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)برطانیہ کی مذہبی و سماجی شخصیت محمد اسحاق عزیز آف قلعہ دیدار سنگھ نے ممتاز سماجی شخصیت رانا امتیاز احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان وبرطانیہ کے درمیان تجارتی روابط پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں شخصیات نے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی فوج پر تنقید کو ناقابل برداشت اور ملکی سالمیت کے لیے خطرناک قرار دیا۔ اسحاق عزیز کا کہنا تھا کہ تین بار پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے میاں نواز شریف کا اداروں کے بارے میں بیان قابل مذمت ہے، اس سے دلی دکھ ہوا ہے، ہم اوورسیز میں بیٹھ کر یہ سب باتیں بڑے دکھی دل کے ساتھ برداشت کررہے ہیں۔اس موقع پر پاکستان کے سابق کونسلر ملک ضرار افضل کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جو افواج پاکستانکے خلاف بیان دیا ہے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ برطانیہ و پاکستان کی کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان و برطانیہ کے درمیان باہمی تجارتی سرمایہ کاری نہ صرف انفرادی طور پر سودمند ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے۔
تازہ ترین