• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری وار ہیڈز کا انجماد، روس بالآخر تیار،امریکا کا خیر مقدم

ماسکو(آئی این پی)روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے اسٹریٹیجک اسلحہ کم کرنے کے معاہدے 'اسٹارٹ 3' میں ایک سال کی توسیع اور جوہری وار ہیڈزکومنجمد کرنے کا عہد کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا ہم روس کے جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے پر پیش رفت کرنے پر آمادگی کے لیے ان کے شکر گذار ہیں۔ امریکا اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خاطر فوری طور پر ملاقات کرنے کیلیے تیارہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ روس اپنے سفارتکاروں کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دے گا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان کہا گیا ہے کہ روس اسٹارٹ 3 معاہدے کوایک سال کے لیے توسیع کی تجویز پیش کرتا ہے۔ امریکا نے روس کو جوہری وار ہیڈز کو منجمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس پر دونوں فریقوں کی ملکیت میں جوہری وار ہیڈز کی تعداد کو منجمد کرنا اہم پیش رفت ہے۔ اس سے دنیا بھر میں اسلحے کے حصول کے لیے جاری دوڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو جوہری وار ہیڈز کی تعداد کم کرنے یا انہیں منجمد کرنے کے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔
تازہ ترین