• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی صدر نے سعد حریری کو ایک بار پھر وزیراعظم بنادیا

بیروت (جنگ نیوز )لبنان میں سعد الحریری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ۔ صدر میشل عون نے جمعرات کے دن مختلف پارلیمانی دھڑوں سے مشاورت کے بعد حریری کو وزارت عظمیٰ کا منصب سونپا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے صدر مچل اون نے فیوچر موومنٹ کے صدر سعد حریری کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ،پارلیمنٹ کے 118 اراکین میں سے 65 نے صدر مچل کو مشورہ دیا کہ سعد حریری کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے جبکہ 53 ارکین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔صدر میشل عون کو پارلیمان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور ان کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین