کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے 18اکتوبر کو باغ جناح کراچی میں مشترکہ اپوزیشن کے جلسہ میں محمود خان اچکزئی کے خطاب جس میںوہ قومی زبان اردو کی توہین اور تضحیک کے مرتکب ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ان کے اس عمل کے خلاف قرار داد مذمت جمع کرائی گئی ،جس کے ذریعے سے مطالبہ کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے قومی زبان کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرکے آئین کی شق 251کی خلاف ورزی کی ہے جو اردو زبان کو بحیثیت قومی زبان تحفظ دیتی ہے ،لہذا یہ ایوان زیریں مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔