اسلام آباد (ایجنسیاں)ایوان بالا میں اپوزیشن نے کراچی میں کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء سے متعلق معاملے کی تحقیقات کیلئے قراردادپیش کردی جس میں مشترکہ عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیاگیاہے جبکہ قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قراردادکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر دو انکوائری کمیٹیاں بن چکی ہیں‘ان کی رپورٹس کا انتظار کیا جائے‘اصل صورتحال سامنے آ جائے گی۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔جمعرات کواپوزیشن کی تمام جماعتوں کی طرف سے سینیٹ میں ایک قرار داد قائد حز ب اختلاف راجہ ظفر الحق نے پیش کی جس میں کہاگیاکہ مریم نوازشریف کی پرائیویسی کی خلاف ورزی، کمرے پر دھاوا، آئی جی سندھ کا اغوا غیر معمولی واقعات ہیں۔