آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خاتون کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ویڈیو وائرل


امریکا میں کورونا نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے، جس کا اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز میں سوار ایک عورت فلائٹ اٹینڈنٹ کے منہ پر تھپر رسید کرتے ہوئے چلارہی ہے کہ آپ کو مجھے چھونا نہیں چاہئے تھا۔ آپ نے مجھے دھکا دیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز میامی سے اٹلانٹا جانے والی نجی پرواز میں پیش آیا تھا، مبینہ جھگڑے کی وجہ مسافر کی جانب سے ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننا تھا۔

واقعے سے متعلق فلائٹ اٹینڈنٹ کا موقف تھا کہ خاتون نے اپنے ماسک کو ناک کے بجائے ٹھوڑی کے نیچے رکھا تھا جو کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی تھا۔

مذکورہ واقعے کے بعد خاتون کو فلائٹ سے اتار کر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو جہاز میں سوار دو صحافیوں کی جانب سے وائرل کی گئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید