• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف عارف انیس برین آف دی ایئر‘ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ممتاز مصنف عارف انیس نے برطانیہ کے بین الاقوامی سطح پر معروف برین ٹرسٹ کی جانب سے اس سال کا ’برین آف دی ایئر ایوارڈ‘ جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

عارف انیس یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

برین ٹرسٹ ہر سال یہ ایوارڈ اُن لوگوں کو دیتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر انسانی فلاح و بہبود کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دی ہوں۔

برین ٹرسٹ کی پریس ریلیز کے مطابق عارف انیس کو یہ ایوارڈ ان کی کورونا وائرس کے دوران خدمات پر دیا گیا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ عارف انیس نے دو پاکستان نژاد برطانوی شہریوں سلیمان رضا اور بلال ثاقب کے ساتھ مل کر ’ون ملین میلز‘ کی مہم چلائی تھی جس میں برطانوی ہیلتھ سروس اور اسپتالوں میں مفت کھانے فراہم کیے گئے۔

اس مہم کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اور ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے بھی اس مہم کو سپورٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  عالمی سطح پر پذیرائی کے حامل مقرر اور ٹرینر عارف انیس نے لندن میں گلوبل سمٹ 2019 میں ’گلوبل مین آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

گلوبل مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی سطح پر امن عامہ، انسانی ترقی اور بہبود، تعلیم و تربیت کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کریں۔

تازہ ترین