• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کے جڑواں بچوں کی سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی بھابھی ٹینا امبانی نے اپنے جڑواں بھتیجے اور بھتیجی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پراُن کے لیے خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئربنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹینا امبانی نے ایشا امبانی اور آکاش امبانی کے ساتھ اپنی یادگار تصویریں پوسٹ کی ہیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے بھتیجے اور بھتیجی کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا ہے۔


ٹینا امبانی نے آکاش امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آکاش، ایک پیارے بچے سے لیکر محبت کرنے والے اور ذمہ دار نوجوان تک، آپ کا سفر دیکھ کر حیرت ہوئی ہے، آپ ہم سب کے لیے فخر کا سبب ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی بھتیجی ایشا امبانی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ایشا، لمبی لمبی چوٹیوں والی ہماری شرارتی بیٹی کو ایک سمجھدار عورت کی شکل میں دیکھنا حیرت انگیز ہے،  آپ ہمارے لیے ہمیشہ ہماری پیاری سی اور چھوٹی سی بیٹی ہی رہوگی۔‘

ٹینا امبانی نے مزید لکھا کہ ’جب آپ اپنے ہی خاندان کے بچوں کی پرورش کرتے ہو تو زندگی کے راستوں پر اپنے نقش بناتے ہو۔‘

آخر میں اُنہوں نے آکاش امبانی اور ایشا امبانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ٹینا امبانی بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کی اہلیہ ہیں۔

تازہ ترین