• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شیخ سے متعلق رپورٹ اسپیشل برانچ سے طلب


کیا کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ حکمران جماعت تحریک انصاف کی قیادت کی بیڈ بُک میں شامل ہوگئے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ سے متعلق رپورٹ اسپیشل برانچ سے طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے عمر شیخ کی طرف سے خاتون سے فون پر بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سے واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق راجا بشارت نے 2 روز قبل اس واقعے پر سی سی پی او لاہور سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان پہلے ہی عمر شیخ کی طرف سے خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

عمر شیخ جو اس سے قبل موٹروے ریپ کیس کی خاتون سے متعلق متنازع بیان پر بھی تنقید کی زد میں آئے تھے۔

سی سی پی او لاہور کے ریمارکس پر پی ٹی آئی کی قیادت نے اپوزیشن کے دباؤ کو برداشت کیا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے عمر شیخ کو لاہور پولیس کا ہیڈ مقرر کرنے کی وجوہات بھی بتائی تھیں۔

تازہ ترین