• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی تبدیلی حکومت کا اختیار ہے، شعیب دستگیر کا ردعمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ آئی جی تبدیل کرنا حکومت کا اختیار ہے، مزید ردعمل نہیں دے سکتے۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او عمر شیخ نے کمانڈ کے خلاف بات کرکے رولز کی خلاف ورزی کی، ان کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا۔

شعیب دستگیر نے مزید کہا کہ سی سی پی او کے خلاف کارکردگی اور نظم وضبط کے قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او عمر شیخ کےخلاف نظم و ضبط کے تحت کارروائی ہونے تک کام نہیں کرسکتا تھا۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ معاملہ سی سی پی او کی تعیناتی کا نہیں، صرف نظم وضبط کی خلاف ورزی کا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

تازہ ترین