• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورائے عدالت قتل کیس، 21 سال بعد پولیس اہلکار کی اپیل منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ماورائے عدالت قتل کیس میں پولیس اہلکار کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل پر 21سال بعد ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے باعزت بری کردیا ہے ۔ عدالت نے پولیس اہلکار غلام اسماعیل کی سز اکے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت دینے کی مقتول کے اہلخانہ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں ماورائے عدالت قتل کیس میں پولیس اہلکار کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 21 سال بعد ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے باعزت بری کردیا ہے ۔ عدالت نے پولیس اہلکار غلام اسماعیل کی سز اکے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت دینے کی مقتول اہلخانہ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 2002 میں پولیس کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزم پولیس اہلکار 5سال جیل میں گزارنے بعد ضمانت پر رہا ہوا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے 13 برس کی سماعتوں کے بعد اپیل پر فیصلہ سنایا، پولیس اہلکار نے لیاری کے علاقے سے شہری کو ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین