• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان، شہری کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ نہ تھم سکا

خرطوم(اے ایف پی)سوڈان میں ایک شہری کی ہلاکت کیخلاف بدھ سے شروع ہونےوالے مظاہروں کا سلسلہ نہ تھم سکا،سیکڑوں مظاہرین نے جمعے کو بھی بدھ کو مظاہرے کے دوران ہلاک ہونےوالے ایک 20 سالہ لڑکے کے قتل پر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو سوڈان کے پروفیشنل ایسوسی ایشن،ٹریڈ یونین الائنس نے مظاہروں میں حصہ لیا۔مظاہرے خرطوم اور اس کے جڑواں شہر اومدرمان میں جاری ہیں اور ایک پل پر بھی قبضہ کرلیا ہے،مظاہرین کاکہنا ہے کہ یہ پل اسی وقت کھولا جائے گا کہ جب شہری کو قتل کرنے والے ذمہ دار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین