• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے وقاص کی پولیس کو تلاش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی پولیس کو تلاش ہے تاہم مدعی بیان دینے کیلئے تھانے نہیں آ رہا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے لیکن مدعی وقاص متعدد بار بلانے کے باوجود بیان دینے نہیں آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی وقاص کو ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام ثابت کرنے ہیں، دھمکی کی دفعہ میں پولیس کو مدعی کا بیان درکار ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کو متعدد بار بیان کے لیے بلایا گیا ہے اس حوالے سے مدعی کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا مگر تاحال مدعی مقدمہ بیان دینے نہیں آیا۔

تازہ ترین