• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان صحافتی دنیا کا روشن ستارہ، رہا کیا جائے، مقررین

میر شکیل الرحمان صحافتی دنیا کا روشن ستارہ، رہا کیا جائے، مقررین  


لاہور، راولپنڈی (نمائندگان جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کیخلاف جمعہ کے روز بھی لاہوراور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ پنڈدادنخان میں بھی تحصیل پریس کلب کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، گوجرخان، مندرہ اور دو لتا لہ میں بھی مظاہرےکئے گئے ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمان صحافتی دنیا کا روشن ستارہ ہے، جنہیں بغیر کسی ثبوت 226دنوں سےغیرقانونی قید میں رکھا گیا ہے،یہ اقدام آزادی رائے پر پابندی کے مترادف ہے، جمہوریت اور آزادی صحافت پر حملہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،مقررین نے کہاکہ ملک میں آزادی اظہار کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے، موجودہ دور حکومت میں میڈیا انڈسٹری بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور کافی تعداد میں لوگ نوکریوں سے فارغ ہوئے ہیں جبکہ معاشرتی طور پر جنگ و جیو گروپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،میر شکیل الرحمان نے ہمیشہ سچ لکھا جس کی وجہ سے انکو پابند سلاسل کیا گیا ہے،تاریخ میں پہلی بار دیکھا جا ررہا ہے کہ حکومت کیخلاف صحافی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں،ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ میر شکیل الرحمان کو انصاف مہیا کیا جائے اور انہیں باعزت طور پر بری کیا جائے،ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد میر شکیل الرحمان با عزت طور پر بری ہو کر ہمارے درمیان ہونگے اور ہمیشہ کی طرح حق و سچ کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین