• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں مڈوائفری انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائیگا، یاسمین راشد

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ تینوں الائیڈ ہسپتالوں کو ادویات کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چکوال میں مڈوائفری انسٹیٹیوٹ قائم کر کے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کیا جائیگا جس سے مریضوں کو دیہات میں سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ پروفیسر یاسمین راشد نے کہا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی کارکردگی پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں سب سے بہتر ہے ،یونیورسٹی میں ریسرچ اور میڈیکل ایجوکیشن کا جدید نظام رائج ہے، دوسری یونیورسٹیوں کو بھی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے نظام کی پیروی کرنی چاہئے۔ سنڈیکیٹ نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو خود امتحانات لینے کی بھی منظوری دے دی۔
تازہ ترین