• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر کی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات چیک کرنے کی ہدایات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔جن کے مطابق بلند عمارتوں،پلازوں اوربڑے شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل کمشنرزاوراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔عمارتوں میں محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں فائر سیفٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا۔عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔سروے ٹیمیں عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔بلند عمارتوں کی مینجمنٹ عمارتوں میں نصب فائرسیفٹی آلات کو فنکشنل رکھنے کی پابند ہوں گی ۔عمارتوں میں فول پروف فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین