آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر )تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی قیادت میں ایک احتجاج ہوا. جس میں شوکت اللہ ہمدرد، میاں محمد اختر، ظفر حمید منہاس،شاہد خان،وحید خان، عطاء اللہ، نثار خلیل، شفیق،نصیرالدین ہاشمی اور دیگر بازاروں کے صدور نے شرکت کی.احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی، بیروزگاری،کا بازار گرم ہے اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے اور مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے جسکی وجہ سے غریبوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے غریب تاجر بیروزگار اور ملکی حالات و معیشیت تباہ ہو رہے ہیں اور حکومت وقت کی خاموشی اس بات کی ثبوت ہے کہ وہ حکومت چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروبار کرنے دیں اور انتظامیہ ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائے جس سے تاجر سڑکوں پر نکل آئیں اور سراپہ احتجاج بن جائیں

پشاور سے مزید