• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایکشن پلان تیار کرنے سے متعلق مشاورتی ورکشاپ

پشاور (لیڈی رپورٹر)وزارت انسانی حقوق ، حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی شراکت سے پشاور میں "پاکستان میں کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق قومی ایکشن پلان تیار کرنا" پر مبنی دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی قیادت ڈائریکٹر انسانی حقوق کمشن غلام علی نے کی اس مشاورت میں سرکاری محکموں ، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ممبروں کے ساتھ ساتھ لیبر یونینوں کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی ۔اس موقع پر بزنس اینڈ ہیومن رائٹس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی ترقی کے عمل کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا گیا ۔
پشاور سے مزید