نجی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’پھر وہی محبت‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور گلوکار عاصم اظہر کے لیے یاسر حسین نے لفظ ’اَن فالوورز‘ استعمال کرلیا۔
گزشتہ روز تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی ، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’پوچھ میری مچھلی کتنے سوال ہیں؟‘ اس پر ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہانیہ اور عاصم کے لیے ایک لفظ؟‘
یاسر حسین نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اَن فالوورز۔‘ یعنی دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر اور اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے عاصم اظہر کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔
دوسری جانب باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہانیہ عامر کو اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان دوستی ختم ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔
ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں ہانیہ کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا کیونکہ دونوں کے تعلقات سے متعلق خبریں زبان زدعام تھیں اور متعدد پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دونوں ساتھ بھی دکھائی دیتے رہے ہیں۔
اس ضمن میں عاصم اظہر نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ جیسا کہ ہانیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔
عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سیکھایا ہے، اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور جیسا کے میں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔