• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے بھی ہانیہ سے تعلق پر اپنی خاموشی توڑ دی

ہانیہ عامر کے بعد اب پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے اور ہانیہ کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی ہے اور اِس ضمن میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ا نسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سونیا‘ کی ایک جھلک شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل پیغام بھی لکھا، گلوکار نے اپنی زندگی کی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔‘

View this post on Instagram

It has not been an easy journey from the beginning. Imagine a 16 year old putting himself out there for the world to judge. I’ve had my fair share of sleepless nights & irritable mornings but if it wasn’t for these challenges & the support from my loved ones - I wouldn’t have been the man that I am today & would definitely not have the courage to write this. Thank you to each & every one of you who has supported me thru out this journey. Every single one of you who has shown me love, every single comment, like, follower & specially my fan pages. I’m thankful for the positives & the negatives around me because they’ve always pushed me to be a better version of myself. Thank you for showing love to all my songs & specially the response on Tum Tum, which has been overwhelming. Its still trending #1 on YouTube music which is nuts. Crossed 5 Million views in 10 days. Amazing. And also, I was trending on twitter for the past week thanks to the creative memers. Humour ka kaafi maza aaya. Kasam se. But sometimes you guys cross the line unintentionally, khayal kar liya karo. I am somebody who is driven by his art. I like my work to talk. I like to speak thru my actions, rather than pointless banter, specially on the internet. I am extremely grateful for being able to create art that I want & to show it to the world. I am happy where I am, I am content, Alhamdulillah. I am constantly working towards making myself better, a better son, a better friend, a better artist & above all, a better human. And I pray that we all find happiness & peace within ourselves & deal with all the challenges that we face with as much patience as we can. p.s. AS HANIA SAID, THE BOND WE SHARE IS BEYOND ANYONE’S COMPREHENSION. IT IS BIGGER THAN ANY LABEL FOR ME. TOU ARAAM SE BETHO SAARE, HAR JAGA MUHALLE KI PHUPHO NAHI BANTE. SHE’S THE KINDEST & MOST BEAUTIFUL HUMAN. I WILL ALWAYS BE THERE FOR HER & VICE VERSA BECAUSE THATS THE IMPACT SHE’S HAD ON ME. MADE ME LEARN TO GIVE & LOVE. LIKE I SAID, IT IS BEYOND A LABEL. p.p.s. As mentioned earlier, I like to speak thru my art, so here’s the first look of my new single ‘SONEYA’ - releasing 23 JULY 2020, hope you like it. xx - AA

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


عاصم اظہر نے کہا کہ ’اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس مشکل سفر میں میری مدد کی، میرا ساتھ دیا، مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔‘

یہ بھی دیکھئے: عاصم اظہر سے تعلق پر ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی


اُنہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں، الحمداللّہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں، میں خود کو ایک اچھا بیٹا، ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔‘

عاصم اظہر نے اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ’جیسا کہ ہانیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔‘

گلوکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تو آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔‘

اُنہوں نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سیکھایا ہے، اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اورجیسا کے میں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔‘

آخر میں عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اِس پوسٹ کی شروعات میں کہا تھا کہ میں اپنے کام کے ذریعے بات کرنا چاہتا ہوں تو یہ میرے نئے گانے ’سونیا‘ کی ایک جھلک ہے جو کہ 23 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔

ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں ہانیہ کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا کیونکہ دونوں کے تعلقات سے متعلق خبریں زبان زدعام تھیں اور متعدد پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دونوں ساتھ بھی دکھائی دیتے رہے ہیں۔

تازہ ترین