• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر کپل دیو کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، مزید بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

بھارتی میں ڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو کی اہلیہ کا کا کہنا ہے کہ کپل دیو کی طبیعت بہتر ہے، جلد ہی گھر منتقل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صبح 10بجے اسپتال میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نئی دلی کے مقامی اسپتال آئے، جہاں ہنگامی طور پر کرکٹر کی فوری کورونری انجیو پلاسٹی کی گئی۔

اس سے قبل کبھی کرکٹر کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

61 سالہ کپل دیو نے 1983 میں بھارت کو ورلڈکپ جتوایا تھا، کپل دیو کا شمار دنیا کے عظیم آل راؤنڈروں میں کیا جاتا ہے۔

کپل دیو نے 131 ٹسٹ میچز میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 434 وکٹیں حاصل کیں اور بطور بیٹسمین 5 ہزار 248 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ سابق بھارتی کپتان نے225ایک روزہ میچز میں 253 وکٹیں اور 3ہزار 783رنز بھی بنائے

تازہ ترین