• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: مسافر وین پر ڈمپر الٹ گیا، 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق


چکوال میں مسافر وین پر ڈمپر الٹنے کے حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین پر ڈمپر الٹنے کا واقعہ غریب وال کے قریب رونما ہوا، حادثے کے وقت وین میں 11 افراد سوار تھے۔


وین میں موجود مسافر پنڈ دادن اور چکوال کے سرحدی گاؤن سڈھانڈی جارہے تھے کہ ڈمپر وین پر الٹ گیا۔

حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے 5 افرد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین