• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کباڑ سے سونا چاندی نکالنے والے’ہیرے‘


درست کہتے ہیں کہ ’کوئی چیز بے کار نہیں‘، جس سامان کو کچھ لوگ کباڑ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، کئی قدردان اس میں سے سونا نکال لیتے ہیں۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ کی کباڑ مارکیٹ میں تو حقیقت میں کوئی چیز بے کار نہیں۔

اس مارکیٹ میں کوڑیوں کے مول بیچے گئے سامان سے کچھ اور نہیں سونا اور چاندی نکالا جارہا ہے۔

کباڑ مارکیٹ میں کچھ کاریگر بہت محنت سے پرانے کمپیوٹرز کی چپس اور آلات سے سونا، چاندی، پلاڈیم اور کوپر نکال رہے ہیں۔


شیر شاہ کباڑ مارکیٹ کے ان لوگوں کا یہ کام خاصہ محنت طلب ہے، خصوصاً گرم موسم میں آگ اور گرمی کے سبب، پھر ایسی باریک بینی ہر کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن اس کام کا پھل بھی خوب ہے۔

پھینکے گئے سامان کی اس کی ری۔سائیکلنگ کے کام سے کئی سو افراد کا روزگار چل رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق دھاتوں کے ساتھ کام کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین