وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منشور جڑے ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا تھا کہ کراچی کی طرح اندرون سندھ کے لیے بھی پیکیج پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے جیو نیوز سے وابستہ صحافی علی عمران سید کی گمشدگی کے حوالے سے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ مغوی صحافی کو جلد از جلد بازیاب کراویا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی عمران سید کو بازیاب کرانے کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے لیکن وفاقی اداروں کی جو بھی مدد درکار ہوگی وہ دیں گے۔