• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ کے خیال میں کیا کتے بھی اسنوکر کھیل سکتے ہیں، جی ہاں بالکل اب کتے بھی کسی ماہر کھلاڑی کی طرح اسنوکر کھیلنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کتے کو ماہر کیوئسٹ کی طرح اسنوکر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی ریکس چیمپئن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کتے کی اسنوکر کھیلنے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے اس کے کھیل کی خوب تعریف کی ہے۔

ایک منٹ کی اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا کس طرح کسی ماہر کھلاڑی کی طرح بال کو پوٹ کررہا ہے۔

تازہ ترین