• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ کی ٹیئر 2 پابندیوں پر مالی اعانت مایوس کن ہے، بزنس کمیونٹی

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل )ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں کاروباری مالکان نے چانسلر رشی سوناک کی جانب سی بریڈفورڈ میں ٹئیر 2 پابندیوں میں کاروباری اداروں کو دی جانے والی نئی مالی اعانت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اسے ناکافی قرار دیا ہے ۔چانسلر رشی سوناک نے ٹیئر 2 علاقوں میں کاروبار کے لئےدو ہزار پونڈ تک کی گرانٹ ، ملازمین کی اجرت کی ادائیگی میں زیادہ مدد اور ان کے کام کرنے کے لئے مطلوب گھنٹوں کی کمی کے علاوہ سیلف ایمپلائرز کی مدد کا اعلان کیا ہے، بریڈفورڈ شہر میں واقع ریسٹورینٹ کے مالکان سلیم اختر ، زاہد مغل اور جاوید قادر نے حکومت کی جانب سے دیئے گئے امدادی پیکیج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دو ہزار کی گرانٹ کو ہاتھی کے منہ میں مونگ پھلی دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، اصل فرلو اسکیم ہمارے لئے بہترین کام کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے حکومتی امدادی پیکیج غیر منصفانہ اور کم ہے، اس سے ہمارے کرائے اور بل تک پورے نہیں ہوں گے ۔ ریسٹورینٹس کی صنعت میں بہت سارے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہو رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت نظر ثانی کرے اور فوری مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ۔ 
تازہ ترین